ساف انڈر17 چیمپئن شپ: پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3، 3 گول سے برابر
09-24-2024
(لاہور نیوز) بھوٹان میں ساف انڈر17 چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں پاکستان اور بھوٹان کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر ہوگیا۔
بھوٹان نے آخری لمحات میں گول کر کے میچ برابر کیا، پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپال کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔ پاکستانی فٹبال ٹیم گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ 25 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔