100 سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
09-24-2024
(لاہور نیوز) 100 سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے ای چالان نادہندگان مالکان اور گاڑیوں کےخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں 100 سے زائد ای چالان گاڑی مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ کمپنی کے نام رجسٹرڈ متعدد گاڑیوں نے ایک ہزار 319 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزیاں کیں، نجی کمپنی لاکھوں روپے مالیت کی ای چالان نادہندہ ہے۔ سی ٹی او نے گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑچھاڑ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔