صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں، پوتے کا نام بھی بتا دیا

09-24-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں، انہوں نے پوتے کا نام بھی بتا دیا۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل کے ہاں شادی کے ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی تصدیق اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی۔ صبا فیصل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بہو کی گود بھرائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر تیسرے پوتے کے دادا اور دادی بن گئے ہیں، ان کے بیٹے ارسلان اور بہو نشا کے ہاں حذیفہ ارسلان کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے تیسرے پوتے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ صبا فیصل 2 بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت 3 بچوں کی ماں ہیں، ان کے بڑے بیٹے بھی 2 بیٹوں کے باپ ہیں جبکہ بیٹی سعدیہ بھی شادی شدہ ہیں۔