پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی
09-24-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست پر آج سماعت نہ ہو سکی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ، عدالتی سٹاف کا کہنا ہے کہ آج سماعت نہیں ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں آرڈیننس کیخلاف شہری منیر احمد نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔