پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے : عطا اللہ تارڑ

09-24-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار ہے، ہم مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات چیت ہو گی، دوست ملکوں سے روابط اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے ، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ عطا تارڑ  نے مزیدکہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں داخل ہو گئی ہے ، بلوم برگ نے پاکستانی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ہے، وزیراعظم کی پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات بھی طے ہے۔