لاہور آج آلودگی میں سرفہرست، موسم گرم رہنے کا امکان

09-24-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد تک جا پہنچا۔ ادھر آلودگی  میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا  ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 208 ریکارڈ کی گئی۔