انگلینڈ کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کئے جانے کا امکان

09-24-2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ قومی ٹیسٹ ٹیم جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود اور گیری کرسٹن سے ابتدائی مشاورت کر لی، جیسن گلیسپی آج سے شروع ہونے والے چیمپئنز کپ کے پلے آف مرحلے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، ریڈ بال ہیڈ کوچ فیصل آباد میں ہی سلیکٹرز سے بھی مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ دو اکتوبر کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرے گا، انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ بھی دو اکتوبر کو ملتان پہنچے گا، پاکستان اور مہمان ٹیم کے ٹریننگ سیشنز 3 اکتوبر سے شروع ہونگے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہو گا۔