پنجاب میں ڈینگی بے قابو، مزید 69 کیسز رپورٹ
09-24-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 55، لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جہلم اور رحیم یار خان سے 2، 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، لودھراں، ننکانہ صاحب اور بہاولنگر سے ایک ، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 391 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1163 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔