چیمپئنز ون ڈے کپ: پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز

09-24-2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا۔

مارخورز، پینتھرز، سٹالینز اور لائنز کی ٹیمیں پلے آف مرحلہ کھیلیں گی، آج کھیلے جانے والے کوالیفائر میں پینتھرز کا مقابلہ مارخورز سے ہو گا، جیتنے والی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر نہیں ہوگی، ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ایلی مینیٹر میں جیتنے والی ٹیم سے ہو گا۔