علی امین گنڈاپور کیخلاف ساتھیوں سمیت لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

09-23-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کیخلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھہ آیا اور اُس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔ مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں لاہور میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔