لائبہ خان کے پرنٹڈ ساڑھی میں حسن کے جلوے، مداح دل ہار بیٹھے
09-23-2024
(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے پرنٹڈ ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیر کے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔مذکورہ تصاویر میں لائبہ خان نے سیاہ بلاؤز کے ساتھ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے، اداکارہ نے بالوں کو مہارت کے ساتھ باندھا ہوا ہے جبکہ کلائیوں میں بھاری کڑے اور کانوے میں بندے بھی ڈالے ہوئے ہیں۔ لائبہ نے اس موقع پر گہرا میک اپ بھی کیا ہوا ہے جبکہ قاتلانہ مسکراہٹ سے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لائبہ نے لکھا کہ" مجھ سے تم جدا نہیں" تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ الفاظ اداکارہ نے کس کے لیے کہے ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ بھی جاری ہے۔