یاسمین راشد و دیگر کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

09-23-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودھری ودیگر کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

لاہور کی انسدادد ہشت گردی عدالت میں نو مئی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمات میں نامزد ملزمان خدیجہ شاہ اور صنم جاوید نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ پولیس  نے زیر حراست ملزمان یاسمین راشد اور اعجاز چودھری ودیگر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ڈیوٹی جج  نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودھری، صنم جاوید، خدیجہ شاہ و دیگر کیخلاف 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔