پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

09-23-2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی، ڈاکٹر محمد علی شاہ کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے دو سالوں سے پنجاب یونیورسٹی میں عارضی وائس چانسلر تعینات تھے جس سے یونیورسٹی  کے امور میں طلبہ اور سٹاف کو مختلف مسائل کا سامنا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر امجد شجاع  یونیورسٹی آف گجرات ،ڈاکٹر عنایت اللہ  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، ڈاکٹر عامر اعظم  خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرز تعینات ہوئے ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر عاکفو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر  کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔