ورلڈ 6ریڈ چیمپئن شپ : اسجد اقبال نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

09-23-2024

(لاہورنیوز) ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 2024 ، پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 10 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے۔پری کوارٹر میچ میں اسجد اقبال نے منگولیا کے حریف کو 3-5 فریم سے ہرایا جبکہ قومی کھلاڑی اویس منیر کو ایرانی حریف کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اسجد اقبال کوارٹر فائنل میچ منگل کو کھیلیں گے جبکہ اس ایونٹ کا فائنل 25 ستمبر کو ہوگا۔