آڈیو لیک کیس: پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل، جسٹس منصور سربراہ ہوں گے
09-23-2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے آڈیو لیک کیس میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آڈیو لیک کیس کی سماعت کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے، دیگر اراکین میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔