سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس 30 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
09-23-2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 (اے) نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 63 (اے ) نظر ثانی کیس کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 63 اے نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔