امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

09-23-2024

(لاہور نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے جاتی امرا پہنچنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔