الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

09-23-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اجلاس ختم ہو گیا تاہم آج کے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

الیکشن کمشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن  نے قانونی ماہرین سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پر بھی غور کیا گیا، اسی طرح الیکشن کمیشن کو قانونی ماہرین کی مشاورت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ اجلاسوں میں بھی الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا،