ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑی ٹیموں کا دباؤ نہیں، ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا: فاطمہ ثنا

09-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں مشکل گروپ کی بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لئے مختلف محسوس نہیں ہو رہا۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے، ہمارا بس یہ یقین ہونا چاہئے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے، جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہئے کہ اپنا بہترین دینا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں، بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا پھر ہی جیت ہماری ہو گی۔