سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہئے: عظمیٰ بخاری

09-23-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لندن میں میری اجازت کے بغیر میری تصویر لی گئی، جو جو ٹویٹ کئے گئے میں بتا بھی نہیں سکتی، اظہر صدیق نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور بعد میں معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیس پر حکومتی انفلوئنس استعمال نہیں کر رہی، اگر میں حکومت سے مدد طلب کروں تو میرا کیس خراب ہو گا، پی ٹی آئی جلسے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلک جاوید کے والد نے میری ویڈیو کا الزام بھی مریم نواز پر لگا دیا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بہت گھٹیا باتیں کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گندی اور گھٹیا گفتگو کا علاج ہم نے کر دیا ہے۔