آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

09-23-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچی، آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ اس موقع پر کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔