ڈکیتی کی جعلی واردات، 15 پر کال کرنے والا شہری ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

09-23-2024

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 پر کال کرنے والا شہری ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم آغا فرحان کو رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے 15 لاکھ کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم کے دوست ساجد نے جرمنی سے اپنی فیملی کو 15 لاکھ دینے کیلئے بھجوائے تھے۔