پنجاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 50 نئے کیسز رپورٹ

09-23-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 46، اٹک سے 2 جبکہ فیصل آباد اور چکوال سے ایک ، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 391 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1094 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔