صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا

09-23-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا جبکہ بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔ ادھر آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 178 ریکارڈ کی گئی۔