سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا آج پہلا اجلاس متوقع
09-23-2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا ترمیمی آرڈیننس کے بعد آج پہلا اجلاس متوقع ہے۔
ترمیمی آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممکنہ اجلاس میں جسٹس امین الدین بطور ممبر پہلی مرتبہ شریک ہوں گے۔ ترمیمی آرڈیننس سے قبل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب اختر شامل تھے، ججز کمیٹی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔