ساندہ میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا

09-22-2024

(ویب ڈیسک) پولیس نے ساندہ کے علاقے میں چند روز قبل پولیس اہلکارارشد کوشہید کرنے والے دونوں شوٹرز کو ٹریس کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں شوٹرز کو سی سی ٹی وی اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے ذریعے ٹریس کیا گیا جن کی شناخت ثمر عرف بنٹی مسیح اور فیصل اللہ بٹ کے نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان واقعے کے بعد فرارہو گئے ہیں، ان کے گھروں کو تالے لگے ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ساندہ کے علاقے میں پولیس اہلکار ارشد  نے موٹرسائیکل سواروں کو ون ویلنگ سے منع کرتے ہوئے  انہیں روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ون ویلرز نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ  کردی تھی، جس کی زد میں آکر ارشد شہید ہوگیا تھا۔