پنجاب اسمبلی: آج کے اجلاس سے متعلق ایجنڈا جاری کر دیا گیا

09-22-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے 23 ستمبر کو ہونیوالے اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک التوا کار ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ محتلف محکموں کی پانچ سالانہ کارگردگی رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر عام باعث کی جائے گی تاہم اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔