عمران خان کا اسرائیل بارے مؤقف روز روشن کی طرح عیاں ہے: بیرسٹر سیف

09-22-2024

: (لاہور نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کا اسرائیل بارے مؤقف روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

(لاہور نیوز) مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسرائیل بارے مؤقف روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب جلسے سے ان پر خوف طاری ہے، مریم اورنگزیب کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لئے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اور بین الاقوامی سمیت تمام فورم پر فلسطینوں کے حق خودارادیت کی بات کی، یہودی اخبار  نے تعریف کی تو اسکا یہ مطلب نہ ہوا کہ عمران خان کا اسرائیل بارے مؤقف بدل گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو شریف خاندان کے مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہئے۔