وفاقی وزیر داخلہ کی مالم جبہ دھماکے کی شدید مذمت، شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش

09-22-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید اہلکار برہان خان کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان  نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔