محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ

09-22-2024

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کےپراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل سکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے اور لفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے۔