سوات : پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، 4اہلکار زخمی

09-22-2024

(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ سوات میں پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی یہ کارروائی مالم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب کی گئی، جہاں پر پولیس موبائل کے گزرنے پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے بم چلایا گیا ، جس سے 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں  نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔