پی ٹی آئی کو لاہور میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، عوام نے انہیں شٹ اپ کال دی: عظمیٰ بخاری

09-22-2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لاہور میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، عوام نے انہیں شٹ اپ کال دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محروم رہا، کل ایک فتنہ جماعت نے جلسہ کیا، ان کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، میں نے ان کو سمجھایا تھا پنجاب پولیس کو پتہ ہے کیسے کام کرنا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان سے جلسے میں بندے اکٹھے نہیں ہوئے، غنڈہ پور سرکاری ملازمین ساتھ لیکر آیا، لاہور کی سڑکوں پر کسی جگہ کوئی ریلی نہیں دیکھی، علی امین گنڈا پور نے پھر فیصلہ کیا مجھے کیا ضرورت ہے جلسے میں جانے کی، مریم نواز  نے انہیں کل کھلی چھٹی دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز نے100 ارب سے زائد کا کسان پیکیج دیا، پنجاب، لاہور کی عوام مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہیں، لاہور اور پنجاب ہمارا فخر ہے، کہتے ہیں جی لائٹیں اور ساؤنڈ سسٹم بند ہو گیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جلسہ تو چھ بجے ختم کرنا تھا، پنجاب کے اندر کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، مریم نواز نے پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو لائن لگوا کر گھر جانے پر مجبور کیا، کل جس نے بھی قانون توڑا ہے، قانون سختی سے نمٹے گا، کسی کو نہیں چھوڑیں گے یہ کسی کی خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسرائیلی اخبار  کے مطابق بانی پی ٹی آئی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر راضی تھا، یروشلم پوسٹ نے کہا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کا حمایتی ہے، اخبار  نے لکھا بانی پی ٹی آئی صرف اندر کھاتے اسرائیل کیخلاف بیان دیتے ہیں۔