عائزہ خان کا کرینہ کپور سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا انکشاف
09-22-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کرینہ کپور سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرینہ کپور جیسا سٹائل اپنا کر ان کے فلمی ڈائیلاگز پر منظر کشی کرتی دکھائی دیں۔ مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم "کبھی خوشی کبھی غم" کے کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگز پر لِپ سنک کرتے ہوئے "بیبو" کے جیسی اداکاری کی۔ پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ" کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا؟ آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کتنی بار دیکھی ہے؟" عائزہ خان کی اس ویڈیو کو جہاں مداحوں نے پسند کیا تو وہیں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کے سٹائل کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔