ٹک ٹاک کا جنون، لیڈی کانسٹیبلز نے اعلیٰ افسران کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

09-22-2024

(دنیا نیوز) لیڈی کانسٹیبلز ٹک ٹاک سے جنون کی حد تک محبت کرنے لگیں، لیڈی کانسٹیبلز نے اعلیٰ افسران کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔

پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران بھی خواتین اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے نہ روک سکے، پنجاب پولیس کی ایک اور لیڈی کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آ گئی۔ لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر نے ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے اعلیٰ افسران کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر پہلے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر محکمے سے برخاست ہو چکی ہیں، وفا توقیر نے نوکری پر بحال ہونے کے بعد دوبارہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پابندی کے باوجود سوشل میڈیا کے استعمال پر کانسٹیبل رُباب کو نوکری سے برخاست کرتے ہوئے ڈِس مِس فرام سروس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔