پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

09-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔

کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کئے تھے۔ 30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کئے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔ پولیس نے جلسہ کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوایا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لئے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔