لاہور آج آلودگی میں سرفہرست، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

09-22-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔  موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 190ریکارڈ کی گئی ہے۔