بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کس مرض میں اضافہ کر رہی ہے؟جانئے

09-21-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہےکہ بڑتھی فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں فالج کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں دنیا بھر میں فالج سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے میں فضائی آلودگی نے کردار ادا کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فالج کے سبب ہر سال تقریبا 1 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہوتے ہیں، جس سے 70 لاکھ سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ 1990 سے 2021 تک فالج کے نئے کیسز میں 70 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ اموات میں 44 فی صد اضافہ ہوا۔ فالج کی وجہ سے ہونے والی معذوری میں بھی 32 فی صد اضافہ ہوا۔ تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر روک تھام کے باوجود، فالج عالمی سطح پر صحت کا بڑھتا ہوا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فالج کے اثرات سے مرنے یا جینے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ روک تھام کی حکمت عملی کافی نہیں ہےْاس تحقیق میں خطرے کے 23 عوامل کی نشاندہی کی گئی جو عالمی سطح پر فالج کے 84 فی صد کیسز کے ذمہ دار ہیں۔ فضائی آلودگی، تمباکو نوشی، جسم کا زیادہ وزن اور ہائی بلڈ پریشر اس کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔