اداکارہ شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کےنام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام سامنےآگیا

09-21-2024

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کے نام جذباتی پیغام جاری کردیا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم شوہر کی چند یادگار تصاویر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی نوٹ تحریر کیا۔اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آپ چلے گئے ہیں لیکن آپ کی محبت،میراث اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔ ہماری زندگیوں میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی اور میں اس وقت کے لیے بہت مشکور ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ کی محبت، رہنمائی اور مجھے ایسا انسان بنایا جو آج میں ہوں اور میں اس کے لیے بےحد شکرگزار ہوں، ہمارے بچے آپ کی زندگی کے چراغ تھے جبکہ آپ ان کی چٹان اور ان کے ہیرو تھے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ آپ کی بےلوث محبت، نرم مزاجی اور سخاوت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا، آپ کی وجہ سے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ قائم رہی۔ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بےشک! آپ دُنیا سے چلے گئے ہیں لیکن آپ کی یاد ہمارے بچوں اور میرے ذریعے زندہ رہے گی،ہم آپ کی کامیابیوں اور ان گنت یادوں کا جشن مناتے رہیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔