قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، چیمپیئنز ون ڈے کپ کے کمنٹیٹر علی یونس کو پینل سے ہٹا دیا گیا
09-21-2024
(لاہورنیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کمنٹیٹر علی یونس کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق علی یونس نے گزشتہ روز ملتان میں پاک جنوبی افریقہ ویمن سیریز میں قومی ٹیم پر تنقید کی تھی۔کمنٹیٹر نے ویمن ٹیم کی کپتان کی طے کردہ لائن اَپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، علی یونس نے ٹیم پلاننگ اورکوچ کی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔