پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری

09-21-2024

(لاہورنیوز) پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر وفاقی سیکرٹریز، اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی، شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ڈائریکٹرز کے عہدوں کے لیے پانچوں سفارش کردہ ممبران پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ سفارش کردہ ممبران اعلیٰ انتظامی عہدوں پر وسیع متعلقہ تجربہ، مہارت اور تعلیمی پس منظر رکھتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر سے ممتاز پیشہ ور افراد کا انتخاب خوش آئند ہے، اُمید ہے نیا بورڈ ریونیو جنریشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔