عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

09-21-2024

(لاہورنیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا، اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 2622 ڈالر پر پہنچ گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے دو لاکھ 33 ہزار 625 روپے کا ہوگیا۔