وزیراعظم کا افسران کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

09-21-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیوں کیلئے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کی ترقیوں کے لئے لازمی کورس سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے تمام محکمے یقینی بنائیں کہ افسران کو کورس پر جانے سے نہ روکا جائے، صرف ہنگامی اور ٹھوس وجوہات پر ہی کورس پر نامزدگی روکی جا سکتی ہے، مشاہدے میں آیا ہے یہ پریکٹس بن رہی ہے کہ افسران کورس پر نہیں جاتے۔ مراسلہ کے مطابق کسی بھی افسر کو ٹھوس وجہ بتانے پر صرف ایک دفعہ کورس پر نہ جانے کی چھوٹ مل سکتی ہے، ایم سی ایم سی، ایس ایم سی، این ایم سی کورس سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں، مراسلہ تمام وفاقی محکموں، چیف سیکرٹریز کو جاری کر دیا گیا ہے۔