تحریک انتشار والے اخلاق کے دائرہ کار میں رہ کر جلسہ کریں، بلال یاسین

09-21-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے تحریک انتشار والے اخلاق کے دائرہ کار میں رہ کر جلسہ کریں۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے بارے صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنے بیان میں کہا وزیر اعلیٰ کے پی کے تحریک انتشار کی اصل زبان میں گفتگو کرتے ہیں، بدزبانی، الزامات اور انتشار کی سیاست ہی ان کا وطیرہ ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے پنجاب پولیس کا ڈنڈا مشہور ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا جلسے کے نام پر اداروں کیخلاف غلیظ زبان کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں، عوام بزداری ٹولے کو مسلط کرنے والوں کی حقیقت جان چکی ہے، پنجاب میں نااہل آدمی سے ہونیوالے نقصانات ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ بلال یاسین کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوام کو 6 ماہ میں ملنے والا ریلیف تاریخی ہے، روٹی اور آٹے کی قیمت کا موازنہ انکی حقیقت بیان کرنے کیلئے کافی ہے، انشاء اللہ جلد پاکستانیوں کو مہنگائی کے طوفان سے چھٹکارا نصیب ہو گا۔