پنجاب پولیس میں افسران کی کمی، آئی جی آفس میں اہم پوسٹیں خالی
09-21-2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں افسران کی کمی ہو گئی، آئی جی آفس میں اہم پوسٹیں خالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 ایڈیشنل آئی جیز، 5 ڈی آئی جیز اور 6 اے آئی جیز کی اہم ترین پوسٹیں خالی پڑی ہیں، افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک افسر کو متعدد چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے۔ پالیسی بنانے والے افسران کی سیٹیں خالی ہونے سے دفتری امور التوا کا شکار ہیں، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سیٹیں خالی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ خالی ہے، ڈی آئی جی لاجسٹک اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو افسران کی فراہمی کے لئے مراسلہ بھجوایا جائے گا۔