پی ٹی آئی کا جلسہ سمندروں اور پہاڑوں میں بھی ہو تو ورکرز پہنچیں گے: خرم شیرزمان
09-21-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ سمندروں اور پہاڑوں میں بھی ہو تو ورکرز پہنچیں گے۔
لاہور جلسے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کا بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج ہے اپنے لیڈر کے بغیر اتنا بڑا جلسہ کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ورکرز ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا جلسہ سمندروں اور پہاڑوں میں ہو تو بھی ورکرز پہنچیں گے، پنجاب حکومت نے جو وقت دیا ہے کوشش ہوگی اس پر ہی جلسہ ختم ہو۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، پنجاب حکومت سے ایک اپیل ہے کہ عوام کے بڑے اکٹھ کو جلسہ گاہ سے نکلنے میں وقت لگتا ہے، کارکنان پر سختی نہ کی جائے۔