عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر

09-21-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم 23 ستمبر کو سماعت کریں گی ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو رپورٹ سمیت طلب کررکھا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو جاری کرکے کردار کشی کی جارہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ فلک جاوید کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے ۔