سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں بلند تاریخ کی ترین سطح پرپہنچ گئیں
09-20-2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالرز اضافے کیساتھ 2612 ڈالرز کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔