مایا علی کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لیے

09-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سفید جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دل موہ لیے۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے سفید رنگ کا مشرقی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس پر سفید اور سنہری کڑھائی لباس کو مزید دلکش بنا رہی ہے، اداکارہ نے کانوں میں بھاری جھمکے جبکہ کلائیوں میں سرخ چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کی نازک ادائیں مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کررہی ہیں تو ساتھ ہی گہرے میک اپ اور قاتلانہ مسکراہٹ میں مایا کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔مایا علی کی یہ تصاویر ان کی فنکارانہ اور فیشن حس کی بہترین عکاسی کررہی ہیں، وہ ہمیشہ سے اپنے منفرد انداز اور خوبصورتی کے سبب مداحوں کے دلوں میں جگہ بناتی آئی ہیں اور ان تصاویر میں بھی ان کا یہ خاص انداز نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں مایا کی خوبصورتی اور سٹائل کی کھل کر تعریف کررہے ہیں۔