معروف شاعر اجمل سراج کو آہوں سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
09-20-2024
(لاہور نیوز) معروف شاعر سراج الدین اجمل المعروف اجمل سراج کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مولابخش قبرستان کورنگی نمبر 6 میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم اجمل سراج کی نماز جنازہ بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کورنگی نمبر 4 میں ادا کی گئی جس میں افضال احمد سید،فراست رضوی، خواجہ رضی حیدر، جاوید صبا، فاضل جمیلی، شاہد رسام، نوید عباس سمیت کئی شعرا، ادیبوں، صحافیوں، مرحوم کے احباب، عمائدین شہر اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اجمل سراج پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا اور کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جمعرات کی علی الصبح وفات پا گئے، ان کی عمر 56 برس تھی۔انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹوں اور تین صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔