انسداد ڈینگی کیلئے کارروائیاں، 2131 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

09-20-2024

(لاہور نیوز) انسداد ڈینگی کیلئے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2131 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 543658 کنٹینرز کو چیک کیا۔   ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، فرضی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لئے عوام الناس کو آگاہی کی مہم بھی جاری ہے، شہری بھی ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔